ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر

اقوامِ متحدہ ویمن نے پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باضابطہ طور پر پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ ویمن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہانیہ عامر اپنے نئے کردار کے تحت اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے آگاہی پیدا کرنے، عملی اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنے اور ملک بھر میں خواتین و لڑکیوں کی آواز کو مزید مضبوط بنانے میں مدد فراہم کریں گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ہم مل کر ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں جہاں ہر عورت اور لڑکی تشدد، امتیاز اور ناہمواری سے آزاد ہو کر اپنی مکمل صلاحیتوں کا اظہار کر سکے۔

تنظیم کے مطابق ہانیہ عامر کی تقرری کا مقصد نوجوانوں کو زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا، صنفی برابری کے فروغ، خواتین کے معاشی و سماجی بااختیاری اور صنفی بنیادوں پر تشدد کے خاتمے سے متعلق پروگراموں کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہے۔

ہانیہ عامر اپنی مقبولیت، اثر و رسوخ اور نوجوانوں میں مضبوط پہچان کے باعث پاکستان کی نمایاں فنکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں, ان کی بطور گُڈ وِل ایمبیسیڈر تقرری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب وہ بین الاقوامی سطح پر بھی تیزی سے شہرت حاصل کر رہی ہیں۔

Related posts

ایران میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، امریکی سینٹرل کمانڈ نے حملوں کی تصدیق کردی

UAE 2026 میں اعلی بین الاقوامی درجہ بندی کے ساتھ عالمی مسابقت کو تقویت دیتا ہے۔

UAE ویک اینڈ کا موسم: دبئی، ابوظہبی میں پرسکون سمندر اور ساحل سمندر کے مثالی حالات