لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی اربوں روپے کی حویلی کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے، جسے جلد منہدم کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی 10 ملین پاؤنڈ (3 ارب 76 کروڑ 83 لاکھ سے زائد) کی حویلی ’ایبئزا‘ کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 16 ہزار مربع میٹر کی یہ جائیداد میسی نے 2022 میں سوئس تاجر فلپ امون سے خریدی تھی، جو اب قانونی تنازعے کا شکار ہے۔

گزشتہ برس بھی اس جائیداد پر اس وقت تنازعہ کھڑا ہوا جب موسمیاتی کارکن گروپ فیوٹورو ویجیٹل (Futuro Vegetal) کی جانب سے یہاں توڑ پھوڑ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق لیونل میسی یہ حویلی اسپین کے علاقے ایبئزا کے مغربی ساحل پر واقع ہے، جس کا مناسب اجازت نامہ یا قبضے کا سرٹیفکیٹ ان کے پاس نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ میسی اسے فروخت یا کرائے پر نہیں دے سکتے۔

میسی کی حویلی کا قانونی مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں کچھ حصہ منہدم کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا