انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو بڑی سہولت دیتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔

اب ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی نئی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

بول نیوز کو موصول ہونے والے ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ تاجروں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست پر کیا گیا ہے، جو مزید مہلت کے لیے مسلسل مطالبہ کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر تھی، جس میں پہلے 15 اکتوبر تک توسیع دی گئی تھی، اور اب ایک بار پھر اس میں دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ ٹیکس دہندگان کو سہولت دینا اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہے۔

Related posts

نیٹو نے ایران جنگ میں ہمیں مایوس کیا، یورپ نے بھی ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ

گرگاش: غدارانہ جارحیت کے نتیجے میں خلیجی ممالک پر نئی جغرافیائی سیاسی حقیقتیں مسلط نہیں کی جا سکتیں

وینزویلا میں زلزلوں سے خطرناک تباہی، متعددعمارتیں منہدم، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ