پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل

پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی ٹیم کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا سامنا ہے، اور بھارٹی ٹیم کی بے عزتی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ایک ایسی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں آسٹریلوی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی ٹیم کا مذاق بنانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

آسٹریلوی کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف نے ’بھارتی کرکٹرز کا کس طرح سامنا کرنا ہے‘ کہ عنوان سے ایک طنزیہ ویڈیو جاری کی ہے، جس میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بھارتی ٹیم کا مزاق اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل اور مچل مارش سمیت دیگر کھلاڑیوں کی ویڈیو اسپورٹس ویب سائٹ ( Kayo Sports) نے شیئر کی جس میں بھارتی ٹیم کے ہاتھ نہ ملانے کا مذاق اڑایا گیا ہے۔

آسٹریلین ٹیم کے سپورٹ اسٹاف نے کہا ہاتھ تو  یہ (بھارتی کھلاڑی) ملاتے نہیں، انہیں کس طرح ڈیل کرنا ہے؟ ہیزل ووڈ نے کہا کہ شوٹ کرنے کے انداز کے بارے میں کیا خیال ہے؟

رپورٹ کے مطابق کچھ دیر بعد ویب سائٹ سے ویڈیو ہٹادی گئی تاہم ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کی 19 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز شیڈول ہے، اور مذکورہ ویڈیو اسی تناظر میں بنائی گئی ہے۔

Related posts

بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر سامعہ حجاب کو تنقید کا سامنا

رومانوی مناظر کی عکس بندی کب مشکل ہوتی ہے؟ علی انصاری نے بتادیا

آئمہ بیگ کا نیا گلیمرس لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا