خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، ان سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں حلف لیا ہے۔ 

بول نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے سندھ کا دورہ مختصر کر کے گزشتہ رات پشاور پہنچ گئے تھے۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں ہدایت کی تھی کہ گورنر آج شام 4 بجے تک حلف برداری یقینی بنائیں، بصورت دیگر صوبائی اسمبلی کے اسپیکر یہ ذمہ داری ادا کریں گے۔

دوسری جانب اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے بھی گورنر کو مراسلہ ارسال کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ عدالتی حکم پر فوری عمل درآمد کیا جائے ورنہ اسپیکر خود حلف دلانے کے مجاز ہوں گے۔

Related posts

بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر سامعہ حجاب کو تنقید کا سامنا

رومانوی مناظر کی عکس بندی کب مشکل ہوتی ہے؟ علی انصاری نے بتادیا

آئمہ بیگ کا نیا گلیمرس لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا