مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا

قاہرہ: مصری وزیرِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی عبوری قیادت کیلئے 15 ٹیکنوکریٹس کو حماس اور اسرائیل کی منظوری کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی کا مقصد غزہ کے عوام کی دیکھ بھال اور انتظامی امور کو بہتر بنانا ہے۔

مصری وزیرِ خارجہ کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نگرانی میں ایک بورڈ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے فراہم کی جانے والی مالی امداد کی نگرانی کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حماس کے بعض ارکان نے صدر ٹرمپ کے منصوبے کو خوش آمدید کہا ہے، تاہم واضح کیا کہ حماس کا غزہ کے روزمرہ انتظامی معاملات میں کوئی براہِ راست کردار نہیں ہوگا۔

مصری وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کو غزہ سے انخلا کرنا ہوگا اور امداد کی آزادانہ ترسیل کی اجازت دینی ہوگی، جبکہ حماس کو اپنے کیے گئے وعدوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

Related posts

اس موسم گرما میں تنہا پرواز: ایمریٹس 3,500 سے زیادہ نوجوان مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی