پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور میں پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

لاہور میں پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ایس پی ماڈل ٹاؤن اور دیگر سپروائزری افسران بھی موقع پر موجود تھے۔

فیصل کامران نے بتایا کہ چار درجاتی حصار پر مشتمل فول پروف سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جا رہا ہے، جبکہ 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی پر تعینات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیڈیز اہلکار بھی چیکنگ کے فرائض انجام دے رہی ہیں، جبکہ ایلیٹ فورس، ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ پر مامور ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے سٹیڈیم اور اطراف کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا اور عوام کی سہولت بھی اولین ترجیح ہے۔ فیصل کامران نے شہریوں سے اپیل کی کہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی نے اتوار کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی، لائٹ ڈیزل مہنگا

دوسرا ٹیسٹ؛ بنگلادیش 278 رنز پر ڈھیر، پاکستان کا محتاط آغاز