سونا کی قمیت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد وشمار کے مطابق فی تولہ سونا 6 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت  5 ہزار 916 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 69 ڈالرز اضافے سے 4140  فی اونس کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ  چاندی کی فی تولہ قیمت 5247 روپے پر مستحکم رہی۔

Related posts

دبئی پولیس نے ایک سیاح کا فون اس کے آبائی ملک کو واپس کر دیا – شپنگ کی قیمت فون کی قیمت سے زیادہ ہو گئی

خواب دیکھنے والوں سے کمانڈر تک: امارات کی پہلی دو خواتین اماراتی کپتانوں کا سفر

متحدہ عرب امارات کے سائبر سیکیورٹی چیف نے خبردار کیا ہے کہ خاندان آن لائن دفاع کی پہلی لائن ہیں۔