نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

پشاور: جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) نے نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

درخواست جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لطف الرحمان نے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا، کیسے دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوسکتا ہے۔

درخواست کے مطابق گورنر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو استعفیٰ کی تصدیق کے لیے بلایا گیا ہے۔

جے یو آئی نے درخواست میں مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 130 (8) کے مطابق وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظوری کے بعد دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوسکتا ہے، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرقانونی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو غیرقانونی قرار دیا جائے، وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظوری کے بعد قانون کے مطابق دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوں۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل