پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
مرحوم کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں نمازِ جنازہ کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا۔
شوال ذوالفقار کے والد کچھ عرصے سے بیمار تھے، جن کے انتقال پر قومی ویمنز ٹیم کی ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
کرکٹ ٹیم کے ارکان نے شوال ذوالفقار اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ایصالِ ثواب کی دعا کی۔
