لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے

 قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی روز پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا کر دن کا اختتام کیا۔

محمد رضوان 62 اور آغا سلمان 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم اوپننگ جوڑی زیادہ دیر نہ ٹک سکی۔ عبداللہ شفیق صرف دو رنز بنا کر کگیسو ربادا کی گیند پر جلدی پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد امام الحق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 161 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ شان مسعود 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ امام الحق صرف 7 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 93 رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

چائے کے وقفے سے محض چند لمحے قبل سعود شکیل پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر صفر پر لوٹ گئے، جبکہ بابر اعظم بھی 23 رنز کی اننگز کھیل کر جلدی آؤٹ ہو گئے۔

تاہم، رضوان اور آغا سلمان نے چھٹی وکٹ پر 114 رنز کی شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا دیا اور دن کے اختتام تک مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسامی نے دو، جبکہ ربادا، ہارمر اور سبرائین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل دیکھا

پاکستان کی پلیئنگ الیون:

امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، حسن علی، شاہین آفریدی، نعمان علی، ساجد خان۔

جنوبی افریقا کی پلیئنگ الیون:

ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرام (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، سین متھوسامی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا، سائمن ہارمر۔

Related posts

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

DEWA الشریعہ میں توانائی، پانی اور AI میں دبئی کی کامیابیوں کی نمائش کرتا ہے۔

دبئی میڈیا اکیڈمی، میڈیا کی جدت اور ہنر کی نشوونما کے لیے HBMSU پارٹنر ہے۔