نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن


روسی صدر ولادیمرپیوٹن/فوٹو

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ نوبل انعام اب اپنا وقار کھو چکا ہے، کمیٹی نے کئی بار ایسے لوگوں کو انعام دیا جنہوں نے امن کے لیے کچھ نہیں کیا۔

نوبل کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا ہے کہ نوبل انعام اب اپنا وقار کھو چکا ہے، اور کمیٹی نے کئی بار ایسے لوگوں کو انعام دیا جنہوں نے امن کے لیے کچھ نہیں کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نوبل انعام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر پیوٹن کی بات میں حقیقت ہے۔

دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے مشترکہ بیان میں صدر ٹرمپ کی قیادت اور مصر، قطر، ترکیہ کی غزہ امن معاہدے میں کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تینوں ممالک نے کہا کہ غزہ میں تمام فریق اپنی ذمہ داریاں بلاتاخیر مکمل کریں۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یورپی ممالک اقوامِ متحدہ کے ذریعے غزہ کیلئے امدادی پیکیج فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ ایران کے لیے “اسنیپ بیک میکانزم” فعال کرنا درست فیصلہ تھا۔

Related posts

اس موسم گرما میں تنہا پرواز: ایمریٹس 3,500 سے زیادہ نوجوان مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی