پروازوں میں تاخیر کا خدشہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے لاہور اور اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش کے باعث مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں پروازوں میں ممکنہ تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق، شاہراہوں اور اندرونی سڑکوں کی بندش کے باعث نہ صرف مسافروں بلکہ فضائی عملے کو بھی ایئرپورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے، جس کے سبب کچھ پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

پی آئی اے نے اپنے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ کے لیے روانگی سے کم از کم 4 سے 5 گھنٹے قبل سفر کا آغاز کریں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا زحمت سے بچا جا سکے۔

مزید برآں، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پی آئی اے کی ہیلپ لائن 111-786-786 پر رابطہ کریں۔

ترجمان پی آئی اے نے ممکنہ زحمت پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرلائن مسافروں کی سہولت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

Related posts

ترکیہ میں فائرنگ؛ 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی

عید کے قیام کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟ دبئی نے عید الاضحی 2026 کے لیے ہوٹل کے سودوں اور خاندانی تجربات کی نقاب کشائی کی۔

دبئی کانز میں فلمی صنعت کی ترقی کی نمائش کرتا ہے کیونکہ DFGC عالمی پیداواری مرکز کی حیثیت کو نشانہ بناتا ہے۔