ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا

ماریا کورینا نے اپنا  نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا۔ عالمی انعام نام کیے جانے پر ان کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا۔

ان کا کہناتھاکہ یہ ایوارڈ وینزویلا کے مصیبت زدہ لوگوں اور صدر ٹرمپ کی ہمارے مقصد کی فیصلہ کن حمایت کے نام کرتی ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایوارڈ وینزویلا کے شہریوں کی جدوجہد کا بڑا اعتراف ہے۔ماریہ نے کہاکہ ہم فتح کے قریب ہیں، وینزویلا کی آزادی اور جمہوریت کے لیے امریکی صدر ٹرمپ، امریکی عوام اور جمہوری قوتوں کی مدد درکارہے۔

ماریا کورینا ماچادو کو جب جمعے کے روز نوبیل امن انعام ملنے کی اطلاع ملی تو وہ حیرت میں ڈوب گئیں۔

ماریا کورینا ماچادو کی میڈیا ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں فون پر گفتگو کے دوران حیرت سے ’میں شاک میں ہوں‘ کہتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ گفتگو ایڈمنڈو گونزالیزاوروریٹیا سے ہو رہی تھی۔ وہی سیاستدان جنہوں نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں ماریا کورینا ماچادو کی نااہلی کے بعد اپوزیشن امیدوار کے طور پر ان کی جگہ لی تھی۔

Related posts

ابوظہبی سول ڈیفنس نے ہنگامی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے خواتین کے کمیونٹی ریسپانڈر فورم کا آغاز کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان

دبئی فیوچر سلوشنز پروگرام متحدہ عرب امارات کی توسیع میں عالمی یونیورسٹی اسٹارٹ اپس کو آگے بڑھاتا ہے۔