ٹرمپ نوبیل امن انعام 2025 کےلئے ماریا کورینا سے زیادہ مستحق تھے، ترجمان وائٹ ہاؤس

ٹرمپ نوبیل امن انعام 2025 کےلئے ماریا کورینا سے زیادہ مستحق تھے۔ وائٹ ہائوس کی جانب سے فیصلے پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

یہ تنقید وائٹ ہاؤس کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے ایکس پر پوسٹ میں سامنے آئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ  “صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، جنگیں ختم کریں گے، اور جانیں بچائیں گے۔

انہوں نے لکھاکہ وہ ایک انسان دوست دل رکھتے ہیں اور ان جیسا کبھی کوئی نہیں ہو گا۔جو اپنی مرضی کی طاقت سے پہاڑوں کو ہلا سکے۔

انہوں نے کہاکہ نوبیل کمیٹی نے ثابت کیا کہ وہ سیاست کو امن پر ترجیح دیتے ہیں۔

اسٹیون چیونگ نے  کہاکہ  ٹرمپ نے ماضی میں فعال طور پر امن انعام حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں غزہ میں جنگ کو ختم کرنے کے مقصد سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کا اعلان کیا۔

Related posts

بھارت سے شکست؛ پاکستان کا ہاکی ورلڈکپ میں سفر ختم

حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے پانچ برسوں میں ایندھن کی مد میں کتنے اخراجات کیے؟