ٹرمپ نوبیل امن انعام 2025 کےلئے ماریا کورینا سے زیادہ مستحق تھے۔ وائٹ ہائوس کی جانب سے فیصلے پر شدید تنقید کی گئی ہے۔
یہ تنقید وائٹ ہاؤس کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے ایکس پر پوسٹ میں سامنے آئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ “صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، جنگیں ختم کریں گے، اور جانیں بچائیں گے۔
انہوں نے لکھاکہ وہ ایک انسان دوست دل رکھتے ہیں اور ان جیسا کبھی کوئی نہیں ہو گا۔جو اپنی مرضی کی طاقت سے پہاڑوں کو ہلا سکے۔
انہوں نے کہاکہ نوبیل کمیٹی نے ثابت کیا کہ وہ سیاست کو امن پر ترجیح دیتے ہیں۔
BREAKING: Maria Corina Machado wins the Nobel Peace Prize 2025.
Donald Trump was not awarded the Nobel Peace Prize. pic.twitter.com/JrfzkBVHEg
— Clash Report (@clashreport) October 10, 2025
اسٹیون چیونگ نے کہاکہ ٹرمپ نے ماضی میں فعال طور پر امن انعام حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں غزہ میں جنگ کو ختم کرنے کے مقصد سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کا اعلان کیا۔
Trump posted this about María Corina Machado back in January 2025. https://t.co/eOJISWuMuj pic.twitter.com/dVZKJBW9e0
— Clash Report (@clashreport) October 10, 2025
