غزہ کیلئے خصوصی مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کافیصلہ

غزہ کےلیےخصوصی مشترکہ ٹاسک فورس کےقیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سینئرامریکی عہدیدار کے مطابق مشترکہ ٹاسک فورس میں مصر، قطرکےفوجی شامل ہوں گے، جبکہ کوئی امریکی فوجی غزہ نہیں جائےگا۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ مشترکہ ٹاسک فورس کے حصےکے طور پر غزہ میں 200 فوجی تعینات کیےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی

 واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل اور حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر اتفاق کیا تھا، جس کا مقصد اس تباہ کن تنازع کو ختم کرنا ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے  معاہدے پر آج دستخط کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ میں انسانی امداد کے بڑے پیمانے پر داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

Related posts

آئی سی سی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان آل راؤنڈر کے خلاف ایکشن

سونے کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ؟

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کے حصول کی راہ ہموار ہونے لگی