ایران پر حملہ غزہ امن معاہدے تک پہنچنے کے لئے ضروری تھا ، صدر ٹرمپ

ایران پر حملہ غزہ امن معاہدے تک پہنچنے کے لئے ضروری تھا ۔ صدر ٹرمپ نے  غزہ امن  معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے لئے  مصر جانے کا عندیہ دیدیا۔

امریکی صدر نے پیر سے یرغمالیوں کی رہائی شروع ہونے اور غزہ میں پائیدار امن کی امید بھی ظاہر کردی ہے۔

یہ عندیہ انہوں نے  اپنی کابینہ سے خطاب میں دیا۔ انہون نے کہاہے کہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد وہ اسرائیل بھی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹرمپ نے  کہا کہ میں نے دنیا کی 7 جنگیں رکوائیں اور اب آٹھویں بھی جلد ختم ہوجائے گی۔ان کا کہناتھاکہ ہم نے غزہ جنگ ختم کروا دی۔

انہوں نے  کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی تمام ممالک غزہ منصوبے کی حمایت کر رہے تھے۔ ان کاکہناتھا کہ غزہ کی پٹی کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے کہاکہ  ایران امن کے لیے کام کرنا چاہتا ہے اور ہم اس سلسلے میں تعاون کریں گے۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔