کابل میں دھماکے، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈرز کے مارے جانے کی اطلاعات

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے، کالعدم ٹی ٹی پی کے دو کمانڈرز کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔   افغان حکومت کی جانب سے موقف بھی سامنے آگیا۔

ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کا کہناہے کہ ابھی کسی نقصان کے بارے میں تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔

دوسری جانب افغان میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کابل شہر میں دو دھماکے سنے گئے۔ بعض ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ دھماکوں  میں ٹی ٹی پی کماندرزقاری سیف اللہ محسود اور خالد محسود مارے گئے ہیں۔

فی الحال یہ تمام اطلاعات سوشل میڈیا رپورٹ کی بنیاد پرموصول ہوئی ہیں۔ افغان حکومت نے دھماکوں کی تصدیق تو کی ہے مگر مزید تفصیلات جاری نہیں کی۔

Related posts

DEWA کو عالمی سطح پر 11 بہترین طریقوں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو پانچ سے سات ستارہ IBPC کی درجہ بندی حاصل کرتے ہیں۔

29ویں دبئی سمر سرپرائزز 2 جولائی سے شروع ہوں گے۔

شیخ زید گرینڈ مسجد سنٹر نے ‘ڈھے’ فوٹوگرافی مقابلے کے لیے گذارشات وصول کیں۔