سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم

سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ  سعودی بھائی بہنوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے محبت دکھائی۔

انہوں نے کہاکہ ہم یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں۔  ان کا کہناتھاکہ گزشتہ 40 سال سے سیاست میں ہوں،پہلی بار 60 کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب گیا تھاْ

وزیراعظم ہاؤس میں سعودی عرب کے وفد کے اعزازمیں وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ظہرانہ دیاگیاتھا۔

اس موقع پرشہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب مشترکہ بزنس کونسل اجلاس کے لیے آئے ہیں،

ان کا کہناتھاکہ آنے سے قبل سعودی عرب کے تمام اہم وزرا سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی وزرا کو پاکستان میں ممکنہ اسٹریٹجک منصوبوں سے آگاہ کیا۔

شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہاکہ سعودی وزراء نےاسٹریٹجک منصوبوں کی مکمل حمایت کی۔ ان کا کہناتھاکہ سعودی کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

شہزادہ منصور کا مزید کہناتھاکہ وزیراعظم پاکستان نے جن شعبوں پر زور دیا ہم بھی انہی پر توجہ دے رہے ہیں۔

Related posts

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا