علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست خارج کر دی اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

علیمہ خان نے 26 نومبر کو تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت میں علیمہ خان کے وکلاء پیش ہوئے، تاہم ان کے وکالت نامے ٹرائل میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے سیکشن 22 کے تحت دونوں وکلاء مقدمہ کی پیروی نہیں کر سکے۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کی دلائل کو عدالت نے تسلیم کرتے ہوئے حاضری سے استثنا کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ اس دوران فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

علیمہ خان کی جانب سے عدالت میں محمد فیصل ملک اور حسنین سمبل پیش ہوئے۔

Related posts

آئی سی سی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان آل راؤنڈر کے خلاف ایکشن

سونے کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ؟

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کے حصول کی راہ ہموار ہونے لگی