کراچی کی بے رحم ٹریفک ایک اور کم عمر زندگی کو نگل گئی، 10 سالہ بچہ زخمی

کراچی کی بے رحم ٹریفک ایک اور کم عمر زندگی  نگل گئی ۔ کورنگی میں کم عمر لڑکا ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق لڑکے کی شناخت 14 سالہ اسماعیل ولد رضوان کے نام سے ہوئی ۔  پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مزدا ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا۔

مفرور ڈرائیور عبد الرحمن کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

شرافی گوٹھ میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں 10 سالہ بچہ انس شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بچہ ٹینکر کی ٹکر سے زخمی ہوا، جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جبکہ ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related posts

آئی سی سی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان آل راؤنڈر کے خلاف ایکشن

سونے کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ؟

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کے حصول کی راہ ہموار ہونے لگی