اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے

اردن: اسرائیل نے پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا ہے، جس کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد تشدد زدہ فیملی ارکان اور دیگر 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی رہائی اور حالیہ تجربات کے حوالے سے اظہارِ خیال بھی کیا ہے۔

مشتاق احمد نے بتایا کہ انہیں اور ان کے ہمراہ افراد کو اسرائیل کی جیل میں 5 تا 6 دن تک رکھا گیا تھا، بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حکام نے دورانِ حراست ان کے ساتھ بدترین تشدد کیا۔

سابق سینیٹر نے تاکید کی کہ وہ اور ان کے ہمراہ افراد اس ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش جاری رکھیں گے اور غزہ کی صورتحال پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت جاری رہے گی اور جب پاکستان پہنچیں گے تو تفصیلات قوم کے سامنے پیش کریں گے۔

مشتاق احمد نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد غزہ کی آزادی تک جاری رہے گی اور وہ بین الاقوامی فورمز پر بھی اس معاملے کو اجاگر کرتے رہیں گے۔ انھوں نے پاکستانی حکومت اور عوام سے یکجہتی اور بہتر سفارتی حمایت کی اپیل بھی کی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹل ہیلتھ: نگہداشت کے معیار اور خدمات کی کارکردگی کو بڑھانے والا ایک مربوط ماحولیاتی نظام

SEWA کا واٹر ریشنلائزیشن پلان آگے بڑھ رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے مستقبل کے لیے مسافر ریل اسٹریٹجک سرمایہ کاری: نہیان بن مبارک