جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ


امریکی وزیر خارجہ ، مارکو روبیو / فائل فوٹو

جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں ۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو ربیو کی جانب سے مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے ردعمل سامنے آگیا۔

انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کا معاملہ بہت جلد حل ہونے کی امید ہے۔ان کا کہناتھاکہ 90 فیصد بات طے ہو چکی، صرف انتظامی معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

مارکوروبیو نے کہاکہ  معاملات طے ہوگئے یہ دعویٰ کوئی نہیں کررہا،مثبت نتیجہ جلد آئے گا۔ ان کاکہناتھاکہ  چاہتے ہیں تمام یرغمالی جلد آزاد ہو جائیں، معاہدے کے بہت قریب ہیں۔

انہوں نے کہاکہ غزہ میں حکومت ایسے نہیں بن سکتی جو 3 دن میں 3 حماس والے بدل دیں۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے