امریکی وزیر خارجہ ، مارکو روبیو / فائل فوٹو
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں ۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو ربیو کی جانب سے مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے ردعمل سامنے آگیا۔
انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کا معاملہ بہت جلد حل ہونے کی امید ہے۔ان کا کہناتھاکہ 90 فیصد بات طے ہو چکی، صرف انتظامی معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
مارکوروبیو نے کہاکہ معاملات طے ہوگئے یہ دعویٰ کوئی نہیں کررہا،مثبت نتیجہ جلد آئے گا۔ ان کاکہناتھاکہ چاہتے ہیں تمام یرغمالی جلد آزاد ہو جائیں، معاہدے کے بہت قریب ہیں۔
انہوں نے کہاکہ غزہ میں حکومت ایسے نہیں بن سکتی جو 3 دن میں 3 حماس والے بدل دیں۔
