بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان

بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا۔  افواج پاکستان  نے  بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز، جنگجویانہ بیانات پر دو واضح وارننگ دیدی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ بھارتی سکیورٹی قیادت کے جارحانہ بیانات تشویش کا باعث ہیں۔

بھارتی بیانات من گھڑت بہانے بنا کر جارحیت کو دعوت دے رہے ہیں۔ دنیا بھارت کی سرحد پار دہشت گردی کا اصل چہرہ تسلیم کر چکی ہے۔

اس سال بھارت کی کارروائی نے 2 ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے پر کھڑا کیا۔ بیان میں کہاگیاکہ بھارت اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں اور پاکستان کے تباہ کن ہتھیار بھول گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی دفاعی قیادت کی اشتعال انگیز زبان کے پیش نظر سخت خدشات ہیں،اگر نئی لڑائی ہوئی تو پاکستان بلا جھجھک بھرپور جواب دے گا۔

افواج پاکستان کا کہناہے کہ  پاکستانی افواج ہر کونے تک لڑائی لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جغرافیائی ‘محفوظ علاقہ’ کا تصور ختم کیا جائے گا

‘پاکستان مٹا دینے’ کی بات کا جواب باہمی مٹانے جیسا ہو گا ۔ بھارت کو خبردار کیا جاتا ہے خطے میں امن و استحکام خطرے میں ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا