خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی

 بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، 20 سے زائد زخمی کر دیے۔

 سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں پرامن لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، اور دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا، آپریشن کےدوران فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک ، 20 سے زائد زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق فتنہ ہندستان مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہا ہے، جبکہ خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سیکیورٹی فورسز  کا کامیاب آپریشن کو بھرپور سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار

خضدار کے عوام  کا دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے پر  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ  کے لیے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔

Related posts

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔

‘میرے ہاتھ کانپ رہے تھے’: قازقستان کے سیاح نے وننگ کال کو اسکینڈل کے طور پر مسترد کرنے کے بعد دبئی کا اپارٹمنٹ جیت لیا