سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، آج ملک میں فی تولہ سونا 2100  روپے مزید مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے اضافے سے 4 لاکھ9 ہزار878 روپے ہو گئی۔

اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت 1801 روپے بڑھ کر 3 لاکھ  51 ہزار 404 روپے پر جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

عالمی مارکیٹ میں 21 ڈالر کے اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 3886ڈالر ہو گئی۔

Related posts

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔

‘میرے ہاتھ کانپ رہے تھے’: قازقستان کے سیاح نے وننگ کال کو اسکینڈل کے طور پر مسترد کرنے کے بعد دبئی کا اپارٹمنٹ جیت لیا