طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان

سمندری طوفان شکتی کی شدت میں گزشتہ 12  گھنٹوں کے دوران مزید اضافہ ہوا ہے جو کہ اس وقت کراچی سے 390 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں موجود ہے۔

  سمندری طوفان شکتی اس وقت شمال مشرقی بحیرہ عرب پر موجود ہے تاہم گزشتہ 12 گھنٹوں سے مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، توقع ہے کہ سمندری طوفان شکتی کل تک شمال مغرب کی طرف بڑھتا ہوا وسطی شمالی بحیرہ عرب تک پہنچ جائے گا، تاہم 5  اکتوبر کے بعد شمال مشرق کی طرف بڑھتے ہوئے بتدریج کمزور ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری

سمندری طوفان شکتی کے زیر اثر بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حب، لسبیلہ اور آوران  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی ڈویژن میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں میں 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور سمندر میں طغیانی کا امکان  ہے۔ محکمہ موسمیات نے 5 اکتوبر تک ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔