بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ پاکستان / فائل فوٹو

بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ  آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو آزادانہ طور پر شہری و سیاسی حقوق حاصل ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ  وہاں کے عوام جمہوری مستقبل کی تشکیل میں فعال کردار ادا کرتے ہیں۔

پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی عزتِ نفس کے تحفظ، حقوق بشمول پُرامن اجتماع اور احتجاج کے حق کے احترام کو یقینی بنانےکے  عزم پر قائم ہے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان آزاد جموں کشمیر کے باسیوں کے جذبات کے احترام اور ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنائے گا۔

ان کاکہناتھاکہ یہ عزم نہ صرف آئینی ذمہ داری کا مظہر ہے بلکہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ دائمی اخلاقی فریضے کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق اس کے برعکس، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہمارے بھائی اور بہنیں اب بھی قبضے کی سنگین حقیقت کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ طاقت کا وحشیانہ استعمال، بنیادی آزادیوں سے محرومی اور منظم و سنگین انسانی حقوق کی پامالیاں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی پہچان بن چکی۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا مقصد معصوم کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کو کچلنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر می  اختلافِ رائے کو دبانے کی کوششیں، آبادیاتی انجینئرنگ اور شہری آزادیوں کی نفی صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے حوالے سے بلاجواز الزامات کے بجائے، بھارت  کو بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت ذمہ داریوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔