لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر

امریکہ کی معروف توانائی کمپنی چیورون کی لاس اینجلس کے قریب واقع ال سگونڈو ریفائنری میں جمعرات کے روز جیٹ فیول یونٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس سے کیلیفورنیا کی توانائی سپلائی کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

چیورون کی ترجمان ایلیسن کک کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم یہ جمعے کی صبح تک جلتی رہی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور تمام کارکنان محفوظ ہیں۔

ال سگونڈو میں واقع یہ ریفائنری چیورون کی امریکہ میں دوسری سب سے بڑی تنصیب ہے، جو جنوبی کیلیفورنیا میں استعمال ہونے والے 20 فیصد موٹر ایندھن اور 40 فیصد جیٹ فیول فراہم کرتی ہے۔ یہ ریفائنری لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ (LAX) کے لیے بھی بنیادی جیٹ فیول سپلائر ہے۔

تاحال دھماکے اور آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔ آگ کے باعث جیٹ فیول کی پیداوار میں رکاوٹ سے جنوبی کیلیفورنیا میں ایندھن کی فراہمی مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب ریاست کا انرجی مارکیٹ دیگر ریاستوں سے نسبتاً الگ اور محدود ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے اماراتی اہداف کے لیے 30 جون کی آخری تاریخ مقرر کی، ڈی ایچ 120,000 جرمانے کا انتباہ

فضا علی کی ویڈیو پر یاسر نواز اور دانش نواز کا مزاحیہ انداز وائرل

درفشاں سلیم کی نئی تصاویر نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا