فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا

غزہ میں جاری کارروائیوں پر بڑھتی عالمی مخالفت سے نمٹنے کے لیے اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اپنی مہم کا حصہ بنا لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت انفلوئنسرز کو فی پوسٹ 7 ہزار ڈالر تک ادا کر رہی ہے تاکہ وہ سوشل میڈیا پر اسرائیل کے حق میں مواد شیئر کریں۔

امریکی فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کی دستاویزات کے مطابق یہ فنڈنگ اسرائیلی حکومت کی جانب سے ہیوس (Havas) میڈیا گروپ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ ابتدائی 9 لاکھ ڈالر بجٹ میں سے نصف رقم امریکی انفلوئنسرز کی بھرتی اور تربیت پر خرچ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ میں 2 یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا

رپورٹس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ڈیجیٹل اسٹریٹجسٹ بریڈ پارسکیل کو ماہانہ 15 لاکھ ڈالر پر ہائر کیا ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہزاروں اسرائیل حامی پیغامات تیار کریں۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے نیویارک میں امریکی انفلوئنسرز کے ایک گروپ سے ملاقات بھی کی۔

 اس موقع پر جب ان سے اسرائیل کی گرتی ہوئی حمایت کے بارے میں سوال کیا گیا تو نیتن یاہو نے کہا کہ ہمیں مقابلہ کرنا ہوگا اور یہ مقابلہ انفلوئنسرز کے ذریعے کیا جائے گا۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔