شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار

شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

صبح سویرے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں پھوارجاری ہے، جبکہ جیل چورنگی، شہید ملت روڈ پر وقفے وقفے سے بوندا باندی  ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں آج بھی مطلع ابر آلود، ہلکی بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناب 82 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری رہے گی۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ