بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری

بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری کردیا گیا ۔ پی ڈی ایم اے نے  دریائے سندھ اور جہلم میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ظاہر کیاہے۔

5 سے 7 اکتوبر کے دوران دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے  کے مطابق دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے اخراج پر ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اورملحقہ ندی نالوں کے بہاؤمیں اضافے کاامکان ہے۔

محکمہ صحت  آبپاشی  تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے  شہریوں سے اپیل کی کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے