پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا

پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا ۔ رواں مالی سال کے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 33 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔  

ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ رواں مالی سال کے تین ماہ میں برآمدات میں چار فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

رواں مالی سال کے تین ماہ میں درآمدات ساڑھے 13 فیصد بڑھ گئیں۔ برآمدات سات ارب 60 کروڑ ڈالر سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تک ستمبر برآمدات سات ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھیں۔  رواں مالی سال کے تین ماہ میں درآمدات 16 ارب 97 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہیں۔

گزشتہ مالی سال جولائی تک ستمبر درآمدات 14 ارب 95 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھیں۔

Related posts

شوروق کلبا کے حساس قدرتی ماحول میں ترقی کی نئی تعریف کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر، VPs نے ڈنمارک کے وزیر اعظم کو دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دی۔

EAD: ابوظہبی موسمیاتی موافقت کو بڑھانے، قدرتی وسائل کی حفاظت کے لیے جدید حل تیار کرتا رہتا ہے