گلوبل صمود فلوٹیلا کی کال پر دنیا بھر میں مظاہرے، اٹلی، یونان ترکیہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئے

گلوبل صمود فلوٹیلا کی جانب سے احتجاج کی کال دیئے جانے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے اور کارکنوں کو  حراست میں لینے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا  کی جانب سے فلسطین کے حامیوں کو اسرائیل کے خلاف احتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

گلوبل صمود فلوٹیلا نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اُن کے قافلے پر اسرائیل کے حملے شروع ہوچکے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو رد عمل دیا جائے۔

گلوبل صمود فلوٹیلا نے مطالبہ کیا کہ سفارتخانوں، پارلیمان  کے سامنے مظاہرے کئے جائیں تاکہ فلسطین کے حق میں عالمی دباؤ بڑھایا جا سکے۔

فلوٹیلا کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ان کمپنیوں کے سامنے بھی مظاہرے کیے جائیں  جو فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کےساتھ ملوث ہیں۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد یونان میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔ جبکہ اٹلی اور ترکیہ میں بھی عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل کر فلوٹیلا اور غزہ پر حملوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی کئی کشتیوں پر دھاوا بول کر کشتیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا، اور جہازوں اور کشتیوں میں سوار افراد کو حراست میں لے کر اسرائیلی پورٹ منتقل کردیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام کارکن محفوظ ہیں۔ حکام کے مطابق اسرائیل پہنچنے کے بعد تمام گرفتار کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں شہری امدادی کشتیوں پر اسرائیلی حملے کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں

ترکیہ کے شہر استنبول میں بھی امدادی کشتیوں پر اسرائیلی حملے کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے

 

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ