سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر فروخت ہوا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 144 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے رہ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر گھٹ کر 3 ہزار 865 ڈالر پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

Related posts

فیفا ورلڈ کپ میں شرکت اور اسپیس کی سیر بھی پاکستانی فٹبال کی برآمدات نہ بڑھا سکی

مسلسل چوتھے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی

کامن ویلتھ گیمز 2026 کے مقابلوں کا مکمل پروگرام جاری، 10 کھیل اور 6 پیرا اسپورٹس شامل