پاک سعودی دفاعی معاہدہ؛ پیپلزپارٹی نے تفصیلات سے لاعلمی ظاہر کردی

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کو پاکستان پیپلز پارٹی نے خوش آئند قرار دیا ہے، تاہم پارٹی نے معاہدے کی تفصیلات سے لاعلمی کا اظہار بھی کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کو امید ہے وزیراعظم وطن واپسی پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو معاہدے سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی کسی بھی سفارتی کامیابی پر خوش ہوتی ہے اور ملک کے حوالے سے آنے والی ہر اچھی خبر کا خیر مقدم کرتی ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات میں پیشرفت خوش آئند ہے اور پیپلزپارٹی اس معاہدے کو مثبت نظر سے دیکھتی ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے میڈیا سیکٹر میں 15,000 لائسنس یافتہ مواد تخلیق کاروں کو نشانہ بنایا

پاکستان کی فضائی تاریخ میں 180 ارب کی میگا ڈیل، پی آئی اے مکمل طور پر نجی ملکیت کے سپرد

اولمپکس کی 128 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ کے مینز اور ویمنز ایونٹس بھی شامل