پاکستان کی ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘پر اسرائیلی افواج کے حملے کی شدید ترین مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان صمود غزہ فلوٹیلا پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے، جنہیں اسرائیلی افواج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا ہے۔ ان بے لوث کارکنان کا واحد ’’جرم‘‘ یہ تھا کہ وہ بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا امداد لے کر غزہ جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملہ

پاکستان ان تمام کارکنان کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور فلسطینیوں تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسرائیلی بربریت کو فوری طور پر روکنا اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانا ہی وقت کا سب سے بڑا تقاضا ہے۔

Related posts

شارجہ پولیس نے فیس میں کمی اور چھوٹ کے ساتھ کاروباری ریلیف متعارف کرایا

متحدہ عرب امارات نے میڈیا سیکٹر میں 15,000 لائسنس یافتہ مواد تخلیق کاروں کو نشانہ بنایا

پاکستان کی فضائی تاریخ میں 180 ارب کی میگا ڈیل، پی آئی اے مکمل طور پر نجی ملکیت کے سپرد