ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت

سال 2025 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری مہلت کا وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کر دیا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

ایف بی آر کے مطابق، تمام اہل ٹیکس گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر نئے متعارف کردہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ذریعے اپنے گوشوارے فائل کریں۔

ایف بی آر نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مقررہ وقت کے بعد ریٹرن فائل نہ کرنے والے لیٹ فائلر تصور کیے جائیں گے اور ان پر قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ادارے کا مزید کہنا ہے کہ وہ ٹیکس گزار جو ٹیکس کی مکمل ادائیگی کر چکے ہوں، وہ ریٹرن جمع کرانے کے لیے 15 دن کی توسیع حاصل کر سکتے ہیں، تاہم اس کے لیے باقاعدہ طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا۔

ایف بی آر نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ رات 12 بجے سے پہلے ریٹرن جمع نہ کرانے کی صورت میں ناصرف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے بلکہ مستقبل میں مختلف مالی سہولتوں سے بھی محرومی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹیکس گزاروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بروقت ریٹرن فائل کر کے لیٹ فائلنگ کے جرمانوں اور قانونی پیچیدگیوں سے بچیں۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا