شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل میں سیاست کو گھسیٹنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا حوالہ دے دیا۔

گزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت کی فتح پر نریندر مودی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس‘‘ پر نہ صرف اپنی ٹیم کو مبارک باد دی بلکہ اسے ’’آپریشن سندور‘‘ سے جوڑنے کی کوشش بھی کی۔

مودی کے سیاسی انداز پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیل کو کھیل ہی سمجھا ہے اور اسپورٹس مین شپ کو مقدم رکھا ہے لیکن دنیا نے دیکھ لیا کہ جب جنگ کا اصل امتحان ہوا تو نتیجہ 0-7 کے واضح اسکور کی صورت میں آیا۔

 

شاہد آفریدی کے اس بیان کے بعد بھارت میں بھی مودی کے رویے پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم کے مؤقف کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کو جنگی پروپیگنڈے سے جوڑنا افسوس ناک ہے۔

کانگریس رہنما اتل پٹیل نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میدان تک محدود رہنا چاہیے، اسے جنگی بیانیے یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا درست نہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مودی کو خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کی نزاکتوں کا ادراک بھی ہے یا نہیں؟

Related posts

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا