ایشیا کپ؛ اگر شعیب ملک ٹیم میں ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، اہلیہ ثنا جاوید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے ایشیا کپ کے پاک-بھارت فائنل سے متعلق اپنے شوہر کے حق میں اہم بیان دیا۔

ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر شعیب ملک اسکواڈ کا حصہ ہوتے تو ٹیم کا حوصلہ اور صورتحال یکسر مختلف ہوتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کی موجودگی کھلاڑیوں اور عوام دونوں کے لیے امید کی کرن بنتی جبکہ ان کا برسوں پر محیط تجربہ مشکل وقت میں ٹیم کے لیے قیمتی سہارا ثابت ہوسکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعیب ملک کی اکیلے میدان میں موجودگی ہی ٹیم میں ہمت جگانے اور فتح پر یقین پیدا کرنے کے لیے کافی ہے۔

 

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے