سونے کی قیمت کو پر لگ گئے؛ فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے کا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے کا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونا بھی 5 ہزار 58 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 59 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 818 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 88 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 792 روپے ہو گئی۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے