روس کے ڈرون اور میزائل حملوں میں یوکرین میں کم از کم 4 افراد ہلاک

کیف: روس نے یوکرین کے مختلف شہروں پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق دارالحکومت کیف سمیت کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں اور گاڑیاں جل گئیں۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روس کے ان حملوں کو “وحشیانہ اور بزدلانہ اقدام” قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش

یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا کہ متعدد ڈرونز اور میزائلوں کو فضا میں ہی مار گرایا گیا، تاہم حملوں کی شدت کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب جنگ کے آغاز کو تین سال مکمل ہونے کو ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان محاذ آرائی مزید شدید ہوگئی ہے۔

Advertisement

Advertisement

Related posts

اتحاد ریل کی پہلی مسافر ٹرین 105 منٹ میں فجیرہ سے ابوظہبی پہنچ گئی

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جولائی کے لیے قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

مستقبل کی تشکیل کرنے والی قومی طاقت: نیشنل سروس میں بھرتی ہونے والے افراد نے ایکسپو دبئی میں اپنا پیشہ ورانہ سفر شروع کیا۔