تمہاری شکستیں تاریخ کا حصہ ہیں، محسن نقوی کا نریندر مودی کو کرارا جواب

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ٹویٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مودی کو کرارا جواب دیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ تاریخ پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز شکست محفوظ کر چکی ہے اور کوئی کرکٹ میچ اس اٹل حقیقت کو مٹا نہیں سکتا۔

محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کھیل میں جنگ کو گھسیٹنا بھارت کی بےبسی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کھیل کی اصل روح کو داغدار کیا ہے، جبکہ بھارتی وزیراعظم کو آج بھی پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں ہونے والی عبرتناک شکست کا دکھ نہیں بھولا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کھیل کو کھیل ہی رہنے دینا چاہیے، اسے سیاست اور نفرت کے بیانیے سے آلودہ کرنا دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کے ساتھ ناانصافی ہے۔

Related posts

اتحاد ریل کی پہلی مسافر ٹرین 105 منٹ میں فجیرہ سے ابوظہبی پہنچ گئی

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جولائی کے لیے قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

مستقبل کی تشکیل کرنے والی قومی طاقت: نیشنل سروس میں بھرتی ہونے والے افراد نے ایکسپو دبئی میں اپنا پیشہ ورانہ سفر شروع کیا۔