کراچی: سندھ حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل کے موقع پر صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بول نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل کے موقع پر صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ براہِ راست میچ دیکھ سکیں۔
ایشیا کپ 2025 کا فائنل آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔ کرکٹ کے دیوانوں میں جوش و خروش عروج پر ہے اور گرین شرٹس جیت کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں: ’’ تم جیتو یا ہارو رافیل گراتے رہو‘‘ بھارتی سورماؤں کا بہترین علاج تجویز
وزیر کھیل سندھ کے مطابق کراچی میں سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر اور حیدرآباد میں سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل میں بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی۔ گھوٹکی میں علی محمد خان مہر اسپورٹس کمپلیکس اور شہید بینظیرآباد میں بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں بھی شائقین میچ کا لطف اٹھا سکیں گے۔
اسی طرح میرپورخاص کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم اور لاڑکانہ کے کھڑا کمپلیکس میں بھی میچ براہِ راست دکھایا جائے گا۔
صوبائی حکومت کے اس فیصلے کو کرکٹ شائقین نے خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام کرکٹ کے جنون کو مزید بڑھا دے گا۔
