ٹیلر سوئفٹ ہراسانی کا شکار؛ سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی

نیویارک: عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنی جان کو لاحق سنگین خطرات کے باعث سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام محض تشہیر کے لیے نہیں بلکہ ایک مبینہ اسٹاکر برائن جیسن ویگنر کے باعث کیا گیا ہے، جس کے خلاف گلوکارہ نے عدالت سے عارضی پابندی حاصل کر رکھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئفٹ حالیہ ہفتوں میں شدید دباؤ کا شکار رہی ہیں۔ ایروہیڈ اسٹیڈیم میں ان کا بلٹ پروف اسکرین کے پیچھے داخل ہونا ابتدا میں مداحوں کو کسی نئے البم یا اعلان کا حصہ لگا، تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ یہ سخت سیکیورٹی اقدامات ممکنہ خطرے کے پیش نظر کیے گئے تھے۔

ویگنر پر الزام ہے کہ وہ 2024 کے وسط سے سوئفٹ کا مسلسل پیچھا کر رہا ہے اور ان کے لاس اینجلس کے گھر میں داخل ہونے کی بھی کوشش کر چکا ہے۔

 یہ پہلا موقع نہیں جب گلوکارہ کو اسٹاکرز کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہو، ماضی میں بھی انہیں ایسے کئی واقعات سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی سیکیورٹی ٹیم مسلسل الرٹ ہے اور خطرے کی صورت میں ان کے پروفیشنل شیڈول میں فوری تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

Related posts

29ویں دبئی سمر سرپرائزز 2 جولائی سے شروع ہوں گے۔

شیخ زید گرینڈ مسجد سنٹر نے ‘ڈھے’ فوٹوگرافی مقابلے کے لیے گذارشات وصول کیں۔

وزارت تعلیم نے جامع AI پر مبنی ادارہ جاتی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے NOVA پروجیکٹ کا آغاز کیا۔