پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پاکستان  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مردان، شانگلہ، خیبر کے علاقے لنڈی کوتل، چترال، اپر دیر اور لوئر دیر سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے جبکہ پشاور، سوات اور چارسدہ کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 195 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے کے بعد لوگ خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے