ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ممالک کے رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے۔

امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کے مطابق یہ منصوبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مسلم ممالک کے چند رہنماؤں کو فراہم کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پُراعتماد ہیں کہ آنے والے دنوں میں غزہ کے مسئلے پر کسی نہ کسی بریک تھرو کا اعلان ہو سکتا ہے۔

اسٹیو وٹکوف نے مزید بتایا کہ ایران کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے، تاہم ایران نے ابھی تک سخت مؤقف اپنایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کے خواہاں ہیں۔

مزید پڑھیں: امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی تھی جو تقریباً 50 منٹ جاری رہی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، قطر اور انڈونیشیا کے سربراہان بھی شریک تھے۔

ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم رہنماؤں سے بات چیت نہایت کامیاب رہی اور غزہ کے مسئلے پر یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔

Related posts

شارجہ پولیس نے فیس میں کمی اور چھوٹ کے ساتھ کاروباری ریلیف متعارف کرایا

متحدہ عرب امارات نے میڈیا سیکٹر میں 15,000 لائسنس یافتہ مواد تخلیق کاروں کو نشانہ بنایا

پاکستان کی فضائی تاریخ میں 180 ارب کی میگا ڈیل، پی آئی اے مکمل طور پر نجی ملکیت کے سپرد