وزیراعظم کی آج سائیڈ لائن ملاقاتیں، بل گیٹس سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات طے

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی آج سائیڈ لائن ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف مختلف عالمی رہنماؤں اور شخصیات سے آج سائیڈلائن ملاقاتیں کریں گے جن میں مائیکروسافٹ کے بانی اور عالمی فلاحی رہنما بل گیٹس بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات نیویارک کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگی جب کہ وزیراعظم آج سری لنکا کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

علاوہ ازیں وہ اقوام متحدہ میں بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر سے بھی ملیں گے۔

Related posts

بچوں کے بگاڑ کا ذمہ دار یوٹیوبرز کو قرار دینے پر ڈکی بھائی نے کیا کہا؟

اہرامِ مصر کے سائے میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز؛ تصاویر وائرل

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے حقیقت بتادی